شہ سرخیاں
Home / پاکستان / CNG کی قیمت میں اضاف،پنجاب اور بلوچستان میں ہڑتال‘ لاکھوں گاڑیاں کھڑی ہوگئیں‘ عوام کو شدید مشکلات

CNG کی قیمت میں اضاف،پنجاب اور بلوچستان میں ہڑتال‘ لاکھوں گاڑیاں کھڑی ہوگئیں‘ عوام کو شدید مشکلات

لاہور(ڈیسک نیوز)حکومت کی جانب سے سی این جی سیکٹر پر 5 روپے لیوی کے نفاذ کے خلاف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی کال پر سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان میں ہڑتال‘تمام سی این جی اسٹیشنوں پر سپلائی بند کردی گئی‘خیبرپختونخوا میں (آج)پیرکوہڑتال کی جائے گی‘ایندھن نہ ملنے کے باعث لاکھوں گاڑیاں رک گئیں‘پبلک ٹرانسپورٹروں نے گاڑیاں روک لیں‘ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ گیس کی عدم فراہمی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صنعتوںکاپہیہ جام ہوگیا‘لاکھوں مزدور بے روزگار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو حکومت کی جانب سے سی این جی سیکٹر پر 5 روپے لیوی کے نفاذ کے خلاف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی کال پرپنجاب اور بلوچستان میں ہڑتال کرکے سی این جی اسٹیشنز پر سپلائی بند کردی گئی ‘صوبائی دارالحکومت لاہور ‘ فیصل آباد ‘ملتان ‘ سرگودھا ‘ رحیم یارخان ‘بہاولپور‘بہاولنگر‘منڈی بہاالدین‘ راولپنڈی ‘ گوجرانوالہ‘ سیالکوٹ اور میانوالی سمیت دیگر علاقوں میں سی این جی اسٹیشنزبند رہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سی این جی اسٹیشن بند رہے ،اسی طرح پیٹرول پمپس پر بھی مختلف مقامات پر سیل بند رہی جبکہ اسلام آباد میں وزارت پیٹرولیم کے سی این جی اسٹیشن پر سیکڑوں کی تعدا د میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ صارفین نے سی این جی کے حصول کے لیے کئی گھنٹے تک انتظار کیا ۔ایندھن نہ ملنے کے باعث سڑکوں سے زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہی اور پبلک ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں روک لیں‘ ٹرانسپورٹ کم ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق پوٹھوہار ریجن میں سی این جی اسٹیشنوں کی سپلائی (آج) اتوار کی صبح 6 بجے سے بحال ہونا تھی تاہم آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث اتوار کو بھی سی این جی اسٹیشنز بند رہے جس سے بحران مزید گمبھیر ہوگیا۔ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے سی این جی اسٹیشنز صبح 6 بجے سے ایک روز کے لیے بند کردیے گئے‘ سی این جی ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ‘اگر حکومت نے اس اضافے کو واپس نہ لیا تو پورے پاکستان کے سی این جی اسٹیشنز بند کر دیے جائیں گے۔لاہور میں بعض مقامات پر سی این جی اسٹیشن کھلے رہے جہاں ایندھن کے حصول کے لیے گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔ دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں بھی سی این جی اسٹیشن بند رہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔علاوہ ازیں سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں ان کے کاروبار پر فرق پڑے گا وہیں عوام کو سستا ایندھن بھی نہیں ملے گا ۔انہوںنے کہا کہ گیس سسٹم میں موجود ہے وزیر پیٹرولیم میڈیا پر آکر قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں لوگوں کو سڑکوں پرنکلنے پرمجبور کردیا گیا ہے ۔ہڑتال کے باعث موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی پر چلنے والی ٹرانسپورٹ سوزوکی اور رکشہ ڈرائیورز نے مسافروں سے من مانے کرایے وصول کیے۔ادھرپنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس بحران کے باعث صنعتوں کا پہیہ جام ہوگیا جس کے باعث یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بیروزگارہوگئے اور ان کے گھروں کا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا۔ شہریوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے اور سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کا بحران ٹوپی ڈراما اور عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کے لیے سی این جی مالکان اور حکمرانوں کی ملی بھگت ہے‘ شہریوںکو2 وقت کی روٹی سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ اب سفری سہولیات اورروزگار سے بھی محروم کیاجا رہاہے اور یہ ملی بھگت حکمرانوں کے انجام کا پیشہ خیمہ ثابت ہو گی۔حکومت کی جانب سے سی این جی سیکٹر پر 5 روپے لیوی کے نفاذ کے خلاف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی کال پر سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان میں ہڑتال‘تمام سی این جی اسٹیشنوں پر سپلائی بند کردی گئی‘خیبرپختونخوا میں (آج)پیرکوہڑتال کی جائے گی‘ایندھن نہ ملنے کے باعث لاکھوں گاڑیاں رک گئیں‘پبلک ٹرانسپورٹروں نے گاڑیاں روک لیں‘ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ گیس کی عدم فراہمی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صنعتوںکاپہیہ جام ہوگیا‘لاکھوں مزدور بے روزگار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو حکومت کی جانب سے سی این جی سیکٹر پر 5 روپے لیوی کے نفاذ کے خلاف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی کال پرپنجاب اور بلوچستان میں ہڑتال کرکے سی این جی اسٹیشنز پر سپلائی بند کردی گئی ‘صوبائی دارالحکومت لاہور ‘ فیصل آباد ‘ملتان ‘ سرگودھا ‘ رحیم یارخان ‘بہاولپور‘بہاولنگر‘منڈی بہاالدین‘ راولپنڈی ‘ گوجرانوالہ‘ سیالکوٹ اور میانوالی سمیت دیگر علاقوں میں سی این جی اسٹیشنزبند رہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سی این جی اسٹیشن بند رہے ،اسی طرح پیٹرول پمپس پر بھی مختلف مقامات پر سیل بند رہی جبکہ اسلام آباد میں وزارت پیٹرولیم کے سی این جی اسٹیشن پر سیکڑوں کی تعدا د میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ صارفین نے سی این جی کے حصول کے لیے کئی گھنٹے تک انتظار کیا ۔ایندھن نہ ملنے کے باعث سڑکوں سے زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہی اور پبلک ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں روک لیں‘ ٹرانسپورٹ ک] ]>

x

Check Also

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، سماعت کرنے والا فل بنچ تیسری بار ٹوٹ گیا

لاہور(نمائندہ پاک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے سربراہ جسٹس یاور ...

اسحاق ڈار کی نیب عدالت پیشی ، 27 ستمبر کو فرد جرم کی کارروائی ہوگی

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی نیب عدالت میں پیشی ، ...

عمران خان کے جواب پر توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشننے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے جواب ...

نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(بیوروچیف) سابق وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز ...