شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ڈی آئی خان، ڈی پی آفس پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 ہلاک

ڈی آئی خان، ڈی پی آفس پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 ہلاک

پاکستان  کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم دہشت گردوں نے ڈی پی او آفس میں گھس کر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا جس کے نتیجےمیں 4 حملہ آور ہلاک جب کہ متعدد پولیس اہلکاروں کے زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 8 ہے جو پولیس کی وردی میں ڈی پی او آفس میں داخل ہوئے، پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملہ آوروں پر قانو پانے کے لئے پولیس اور رینجرز کے ساتھ پاک فوج کے جوانوں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں کے حملے کے دوران مقامی ڈی پی کو آفس سے بحفاظت نکال کر ان کے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ڈی پی او آفس کے اردگرد کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ اردگرد کی شاہراؤں کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

About admin

Scroll To Top