شہ سرخیاں
Home / علاقائی / دادو:زمزمہ گیس کمپنی کے خلاف مقامی دہیاتوں کا احتجاج

دادو:زمزمہ گیس کمپنی کے خلاف مقامی دہیاتوں کا احتجاج

دادو(نامہ نگار)جوھی سے تیل گیس حاصل کونے والی زمزمہ گیس کمپنی کے خلاف گرد نواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے مقامی دہیاتوں نے بنیادی سہولیات سے عدم فراہمی کے خلاف کمپنی کے مین گیٹ پر دھرنا دیا اور کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر کامریڈ محمد بخش پھنور، نور احمد پھنور اور خمیسو خان پھنور نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ دس برسوں سے زمزمہ تیل کمپنی بی ایچ پی اربوں روپے کی پیداور حاصل کر رہی ہے، اس باوجود مقامی دہیات پینے کے صاف پانی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جبکہ کمپنی کی جانب سے سالیانہ 36 کروڑ کا بونس فنڈس ضلع انتظامیہ ایم این اے اور کمپنی انتظامیہ مقامی آفسران کی ملی بھگت سے کاغذی کارروائی کے ذریعے ھڑپ کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بونس فنڈس متاثر اور قریبی دہیاتوں پر خرچ نہ کرنے دوبارہ 19 جنوری کو کمپنی تمام سڑکوں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا، اور انہوں نے بونس فنڈس ھڑپ کرنے کی تحقیقات کرائی جائے اور علائقے میں بنیادی سھولیات فراھمی کا مطالبہ کیا۔

About admin

Scroll To Top