شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / داؤدخیل:ہم نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی عملی خدمت کی ہے، عبیداللہ خان شادی خیل
loading...
داؤدخیل:ہم نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی عملی خدمت کی ہے، عبیداللہ خان شادی خیل

داؤدخیل:ہم نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی عملی خدمت کی ہے، عبیداللہ خان شادی خیل

داؤدخیل(نامہ نگار) ہم نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی عملی خدمت کی ہے اور مسلم لیگ(ن)کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے انکی اولین ترجیح رہی ہے اور اس وقت ملک ترقی کی راہ پر گامز ن ہو چکا ہے ۔مخالفین کو موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہو رہے اس لیے وہ مخالفت کر رہے ہیں انشاء اللہ آئندہ بھی حکومت مسلم لیگ (ن ) کی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار پی یم ایل این کے ایم این اے عبیداللہ خان شادی خیل اور سابقہ ایم پی اے عادل عبداللہ خان روکھڑی نے داؤدخیل میں اقبال خان سالار کے بھائی اور مطیع اللہ خان ڈیلر بادشاہ پرائز بانڈ کے چچا ، نواب خان بہرام خیل، ثنا ء اللہ خان سالار کے بھائی، امیر خان سابقہ کونسلر ، محمد سلیم ، جماعت اسلامی کے عبدالرشید کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔عبیداللہ خان شادی خیل نے کہا کہ داؤدخیل کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دلانے کے بعد اب یہاں پر تقریبا 20سے 25کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا اور شہر کی حالت کو بہتر کرنے کے لیے ہم ترجیحی بنیادوں پر کام کرانے کی کوشش کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ جنرل اور ضمنی الیکشن میں یہاں کی عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے لیکن پھر بھی داؤدخیل شہر کے ترقیاتی کاموں کو ترجیح دے رہا ہوں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،عادل عبداللہ خان روکھڑی نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی تو انھوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پروان چڑھایا اور میرے سابقہ دور اقتدار میں بھی لاکھوں روپے کے فنڈز اس شہر پر خرچ کیے گئے او ر اب بھی اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی میں نے لاکھوں روپے کے فنڈز اپنے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے منظور کرائے ہیں اور ان پر کام جلد جاری ہو جائیگا انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ میانوالی میں ضلعی چیئرمین مسلم لیگ (ن) کا ہوگا ہم مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں او ر اپنے ضلع کی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اس موقع پر سماجی کارکن ماما حق نواز خان ، مرید احمد خان، ثنا ء اللہ خان خانے خیل ، مہرمحمد ، کلرک عظمت اللہ خان ، کونسلر ظفرا للہ خان، کونسلر سردار خان ، کونسلر وزیر خان اور شادی خیل اور روکھڑی گروپ سے تعلق رکھنے والے دیگر راہنما بھی موجو د تھے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top