شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / میونسپل کمیٹی داؤدخیل کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ
loading...
میونسپل کمیٹی داؤدخیل کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ

میونسپل کمیٹی داؤدخیل کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ

داؤدخیل(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی داؤدخیل کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی نور فاطمہ کامیاب ہو گئی جبکہ باقی تینوں خواتین کی ووٹ برابر ہو گئے ہیں جبکہ یوتھ ،لیبر اور اقلیتی سیٹ پر مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ۔ایم سی کی 7نشستوں پر ہونے والے الیکشن کے لیے کل 16منتخب ہونے والے کونسلرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ ڈالے مسلم لیگ(ن) کی خواتین کی نشستوں پر امیراں خاتوں ،کلثوم بی بی،ناہید اکبر اور گل خلمے جبکہ لیبر کی نشست پر سید تجمل حسین شاہ یوتھ کی نشست پر کفایت اللہ خان اور اقلیت کی نشست پر سلیم مسیح امیدوار تھے اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی طرف سے خواتین کی نشستوں پر نور فاطمہ ، غلام عائشہ، جبکہ لیبر کی نشست پر سی بی اے یونین فرٹیلائزر فیکٹری کے جنرل سیکرٹری قدرت اللہ خان ، یوتھ کی نشست پر رحمت اللہ خان اور اقلیت کی نشست پر برکت مسیح تھے ۔ جن میں سے مسلم لیگ(ن) کی خواتین امیدوار برابر جبکہ لیبر، یوتھ اور اقلیتی امیدواروں نے ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن) کو پہلے ہی 9کونسلروں کے ساتھ اکثریت حاصل تھی لیکن خواتین سیٹوں پر ووٹ کم ملنا ان کے لیے سوالیہ نشان ہے ۔غیر حتمی نتائج کے مطابق کواتیں کی مخصوص نشستوں پر ایک پی ٹی آئی نے حاصل کر لی جبکہ تین سیٹوں پر ووٹ برابر ہو گئے ہیں جبکہ یوتھ پر مسلم لیگ ن کے کفایت اللہ خان ،لیبر پر ن لیگ کے تجمل شاہ ،اقلیتی سیٹ پر ن لیگ کے سلیم مسیح کامیاب ہو گئے ہیں اب برابر ہونے والی سیٹوں پر ٹاس ہو گا

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats