شہ سرخیاں
Home / علاقائی / حاصل پور:ڈاکوراج قائم

حاصل پور:ڈاکوراج قائم

حاصل پور﴿ بیورو پاکستان﴾حاصل پور میں ڈاکوراج قائم۔ایک ہی رات میںکئی شہری نقدی رقم،موبائل فون،موٹر سائیکل سے محروم۔ شہری عدم تحفظ کا شکار۔ شہر میں خوف و ہراس،مقامی پولیس خاموش تماشائی مکمل طور پر بے بس۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ رات خطرناک ڈاکو گینگ نے اسلحہ کے زور پر لولی بیکری سے نقدی رقم۔ شاہین آٹوز سے بھی نقدی رقم تقریبا ً لاکھ روپے ۔اور حاصل پور پرانا سے ایک شہری سے 125 ہندا موٹر سائیکل اورمختلف مقامات سے کئی شہریوں سے فون اور نقدی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جس کی اطلاع فوری طور پر اہل علاقہ نے تھانہ سٹی پولیس کو دی۔جو تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں نا کام ہے۔ عوامی،سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب ،IG پنجاب پولیس، DIG بہاولپور،DPO بہاولپور سے پر زور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!