شہ سرخیاں
Home / علاقائی / مسلح ڈاکوؤں نے فیملی کو سترہ لاکھ روپے مالیت سے محروم کر دیا

مسلح ڈاکوؤں نے فیملی کو سترہ لاکھ روپے مالیت سے محروم کر دیا

پھولنگر﴿نامہ نگار﴾الصبح سات مسلح ڈاکوؤں نے ساہیوال سے لاہور جانے والی فیملی کو سترہ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیائ سے محروم کر دیا۔ واقعات کے مطابق جھال روڈ ساہیوال کے رہائشی حمید حسین نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ الصبح ساڑھے چار بجے APV نمبری LSE-1456 پر لاہور جا رہے تھے کہ نتھے خالصہ کے قریب ڈرائیور نے گاڑی روک دی جس پر سات مسلح افراد نے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 25 تولے طلائی زیورات، 1600 پونڈ ایمریٹس ائیر لائن کی ٹکٹیں، پاسپورٹ، ATM کارڈ اور موبائل فونز چھین لیے۔ پولیس تھانہ صدر نے مدعی کی درخواست پر APV وین اور اس کے ڈرائیور کوحراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

x

Check Also

پھولنگر:علاقے میں منشیات فروشوں، ڈاکوؤں، جوئے بازوں اور جگا ٹیکس لینے والوں کا خاتمہ کردونگا، ایس ایچ او

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقے میں منشیات فروشوں،ڈاکوؤں ،جوئے بازوں،اور جگا ٹیکس لینے والوں ...

Connect!