شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ریمنڈجیسےامریکیوں کوگیلانی کی اجازت پرویزہ ملا

ریمنڈجیسےامریکیوں کوگیلانی کی اجازت پرویزہ ملا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے قواعد و ضوابط  سے رو گردانی کرتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس سمیت 7600 امریکیوں کو ویزا وزیراعظم یوسف رضاگیلانی  کی اجازت سے جاری کیا۔ پاکستان کے نجی ٹی وی کو ملنے والی دستاویز کے مطابق وزیراعظم نے حسین حقانی کو امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے خصوصی اختیارات دیئےتھے۔وزیراعظم کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی  نے14 جولائی 2010 ء کوتمام مجاز اداروں کے نام ایک خط تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ حسین حقانی وزارت داخلہ کی پیشگی اجازت کے بغیرامریکی سرکاری اہلکاروں کو ویزہ جاری کرسکتے ہیں جن کی امریکی محکمہ خارجہ سفارش کی ہو۔12 اگست 2010ء کو ایک اور حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پاکستانی ائیرپورٹس پر سفارتی بیگز کی اسکیننگ (تلاشی ) کا عمل روک دیاجائے ۔17اگست 2010ء کو جاری ہوئے حکم نامے میں تمام غیر ملکی سفارتکاروں و اہلکاروں کو پاکستان میں سفر کی پیشگی اجازت حاصل کرنے  سے مستثنٰی قراردے دیا تاہم انہیں صرف 48 گھنٹے قبل وزارت خارجہ کو  اطلاع دینے کا پابند بنایا گیا اور یہ پابندی بھی 3 اکتوبر2011ء کو اٹھا لی گئی۔دستاویزات کے مطابق  امریکی سفارت خانے نے پاکستانی دارالحکومت میں 321 رہائش گاہیں کرائے پر حاصل کی ہوئیں ہیں جن کے بارے میں حکومت  پاکستان  کے  پاس کوئی اعداد وشمار موجود نہیں بلکہ سی ڈی اے کو احکامات جاری کیے گئے ہیں  کہ ان رہائش گاہوں سے عائد ٹیکس بھی وصول نہ کیا جائے۔

About admin

Scroll To Top