شہ سرخیاں
Home / پاکستان / کراچی آپریشن ہر صورت میں جاری رہے گا،میجر جنرل بلال
loading...
کراچی آپریشن ہر صورت میں جاری رہے گا،میجر جنرل بلال

کراچی آپریشن ہر صورت میں جاری رہے گا،میجر جنرل بلال

کراچی (مانیٹرنگ سیل) ڈی جی رینجرز نے ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی تبدیلی کے آپ سب گواہ ہیں، کراچی آپریشن ہر صورت میں جاری رہے گا،ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اور اس سے منسلک بڑے پراجیکٹ پر کام ہورہا ہے، رینجرز اصلاحی مرکز بھی شروع کر رہے ہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب میں ڈی جی رینجرز سندھ نے شہر میں تین بڑے اصلاحاتی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب کے دوران ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں اور ہم دوبارہ کبھی ان روشنیوں کو مدھم نہیں ہونے دیں گے، شہر قائد کو پاکستان کا فخر قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن نہیں رُکے گا۔ تقریب سے خطاب میں میجرجنرل بلال اکبر نے کراچی کو فخر پاکستان قرار دیا۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا سندھ اور وفاق سمیت تمام ادارے ملکر کام کررہے ہیں تاکہ کراچی کے امن کو دائمی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کیخلاف آپریشن کررہے ہیں،  کراچی میں ہونے والی تبدیلی کے آپ سب گواہ ہیں، دہشت گردوں کیخلاف کراچی آپریشن جاری ہے، کراچی آپریشن ہر صورت میں جاری رہےگا، سی پیک اور اس سے منسلک بڑے پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے، کراچی میں انڈسٹریل سیکٹر میں ترقی ہورہی ہے، اسکل ڈولپمنٹ سینٹر قائم کیا جارہا ہے، اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ سینٹر سے فارغ ہونے والوں کو ملازمتیں بھی دی جائیں گی،  وکٹم سپورٹ پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے، رینجرز اصلاحی مرکز بھی شروع کررہے ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats