شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان

کراچی (مانیٹرنگ سیل) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان، ڈالر کی قدر میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں قیمت 111 روپے تک جا پہنچی۔ ڈالرکی اونچی اڑان تھم نہ سکی، روپے کو مزید پیچھے دھکیل دیا، قیمت میں بدستور اضافہ جاری ہے، 2 روپے 50 پیسے کے ریکارڈ اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 111 روپے تک پہنچ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 111 روپے 80 پیسے میں فروخت ہوتا رہا۔ ماہرین معاشیات کہتے ہیں ڈالرکی قیمت بڑھنے سے پاکستان کے غیر ملکی قرضے 236 ارب روپے بڑھ گئے ہیں، جبکہ جون 2017ء تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں کا حجم 82 ارب 98 کروڑ ڈالر تھا۔ اگر ڈالر کی قیمت کم نہ ہوئی توغذائی اشیاء سمیت تمام درآمدی مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔

error: Content is Protected!!