شہ سرخیاں
Home / علاقائی / سیالکوٹ:عوام کی جان ومال کےتحفظ اورجرائم کے خاتمےکیلئےپولیس ہرممکن اقدامات کررہی ہے،ڈی پی او

سیالکوٹ:عوام کی جان ومال کےتحفظ اورجرائم کے خاتمےکیلئےپولیس ہرممکن اقدامات کررہی ہے،ڈی پی او

سیالکوٹ14جنوری ﴿بیورو چیف﴾ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ سید علی محسن نے کہاہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کیلئے ضلعی پولیس ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔ اس سلسلہ میں عوام کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارآج اپنے آفس میں تھانہ صدر کے موضع بھڈال میں پسند کی شادی کرنے کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنی سگی بہن عائشہ سمیت کائنات اور ضمیر احمد کو قتل کرنے والے ملزم عبدالرحمن کی گرفتاری کے سلسلہ میں منعقدہ پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ تھانہ پھلورہ کے علاقہ میں حمیرا بی بی نامی خاتون نے اپنے آشنا سیف اللہ کے ساتھ مل کر اپنے خاوند سجاد احمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ملزمہ حمیرا بی بی نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔جبکہ ملزم سیف اللہ کی گرفتاری کیلئے پولیس ممکنہ ٹھکانوں پر ریڈکررہی ہے امید ہے کہ ملزم جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ تھانہ ڈسکہ کے ایاز بٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گالی گلوچ کے تنازع پر موضع گلوٹیاں میں فائرنگ کرکے ندیم اخلاق کو قتل اور محمد ارشد، ندیم اور واجد خان کو شدید مضروب کردیا تھا اور خو د دوبئی فرار ہوگیا تھا جس کو پولیس نے مخبری کے نظام کے ذریعے ملک واپسی پر گرفتار کرلیاہے۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!