شہ سرخیاں
Home / علاقائی / سیالکوٹ:محکمہ ایجوکیشن میں1270ایجوکیٹرزکی بھرتی کیلئے امیدواران کے انٹرویوزمکمل کرلئےگئے

سیالکوٹ:محکمہ ایجوکیشن میں1270ایجوکیٹرزکی بھرتی کیلئے امیدواران کے انٹرویوزمکمل کرلئےگئے

سیالکوٹ﴿نامنہ نگار﴾ضلع سیالکوٹ میں محکمہ ایجوکیشن میں 1270ایجوکیٹر ز کی بھرتی کیلئے امیدواران کے انٹرویوز مکمل کرلئے گئے۔ اس سلسلہ میںحکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ڈی سی او سیالکوٹ مجاہد شیردل ،ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ ڈاکٹر محمد جاوید مظفراقبال چشتی اور ڈی ایم او سیالکوٹ کاشف ڈار کی نگرانی میں انتہائی شفاف طریقہ کار سے میرٹ پر امیدواران کے انٹرویو کئے گئے ۔ یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ایجوکیشن سیالکوٹ چوہدری محمد اسلم نے میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے اعترات تھے ان کے اعتراضات 2جنوری 2012ئ کو دورکئے جائیں گے۔

About admin

Scroll To Top