شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / حلقہ بندیاں ،کسی سے ناانصافی نہیں ہو گی:الیکشن کمیشن

حلقہ بندیاں ،کسی سے ناانصافی نہیں ہو گی:الیکشن کمیشن

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے تحت ملک بھرمیں حلقہ بندیاں کرنا چاہتے ہیں لیکن سپریم کورٹ کے حکم پرصرف کراچی میں حلقہ بندی کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پرکراچی میں انتخابی حلقہ بندیوں کیلئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے چیف سیکریٹری سندھ کے ساتھ اعلیٰ صوبائی افسران کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی کے پانچوں ڈپٹی کمشنرز نے امن و امان اور شفاف الیکشن کیلئے مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کسی سے ناانصافی نہیں کی جائے گی۔کراچی میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کرنئی حلقہ بندیا ں کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ تما م سیاسی جماعتوں سے حلقہ بندیوں پر رائے لینے کیلئے جمعہ کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔

About admin

Scroll To Top