شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس
loading...
وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے امیدوار ہوں گے۔ پارٹی انتخابات منگل کو ہونگے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے محمد نوازشریف کے مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ پارٹی انتخابات کے بارے میں اعلیٰ سطح پر اہم فیصلے کر لئے گئے ہیں۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے پیر کو پارٹی انتخابات کے انتظامات کے جائزہ کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس وزیراعظم محمد نوازشریف کی صدارت میں ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، سینیٹ میں قائد ایوان اور پاکستان مسلم (ن) کے چیئرمین اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے اجلاس میں واضح کیا کہ تمام پارٹی امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کا آزادانہ ماحول دستیاب ہو گا۔ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ کسی کو بھی ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا نہیں کرنے دی جائے گی۔ انتخابات آئین و قانون کے مطابق مقررہ وقت پر ہوں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے محمد نوازشریف کے مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top