شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فلم ’’سنجو‘‘ نے 3 دن میں 73 کروڑ کا بزنس کر لیا

فلم ’’سنجو‘‘ نے 3 دن میں 73 کروڑ کا بزنس کر لیا

بمبئی(نمائندہ شوبز) بالی ووڈ میں راج کمارہیرانی کی ہدایت میں بننے والئی فلم ’سنجو‘ کا ریلیز کے بعد اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے فلم نے تین دنوں کے دوران تہتر کروڑ کا بزنس کر لیا ہے جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ فلم جلد ہی سو کروڑ کلب میں شامل ہو جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت کی زندگی پربنائی گئی فلم ’’سنجو‘‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔ ٹیزراور پھر ٹریلر میں رنبیرکپور کی اداکاری نے مداحوں کوخوب محظوظ کیا جس کے بعد فلم کا انتظارمزید بڑھ گیا تھا۔تین روز قبل ریلیز ہونے والی فلم کا بزنس اب تک جاری ہے جب کہ تیسرے دن تک فلم تہتر کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے جو جلد ہی سو کروڑ کلب میں داخل ہوجائے گی۔فلم نے پہلے روز اڑتیس کروڑ کمائے جو رواں سال دو ہزار اٹھارہ میں پہلے روز زیادہ بزنس دینے والی فلموں میں شامل ہوگئی ہے جبکہ فلم نے سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے جس نے ریلیزکے پہلے روز انتیس کروڑ سترہ لاکھ کمائے تھے۔دوسری جانب بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے فلم ’’سنجو‘‘ میں رنبیرکپورکی اداکاری کوخوب سراہا اورکہا کہ وہ رنبیرکی اداکاری سے بہت زیادہ متاثرہوئے ہیں، جوکچھ بھی سچ تھا وہ فلم میں دکھایا گیا ہے جس کو بہترین اندازمیں پیش کیا گیا ہے۔

error: Content is Protected!!