شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / فیصل آباد: مسافر وین کو حادثہ، 20 مسافر زخمی
loading...
فیصل آباد: مسافر وین کو حادثہ، 20 مسافر زخمی

فیصل آباد: مسافر وین کو حادثہ، 20 مسافر زخمی

فیصل آباد(بیورو رپورٹ) فیصل آباد میں تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے بیس مسافرزخمی ہوگئے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں غلط سمت سے آنے والے رکشے کو بچاتے ہوئے وین الٹ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈرائیور تیزرفتاری کے باعث اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور سڑک کنارے قائم کردہ حفاظتی دیوار سے ٹکرگیا جس کے بعد گاڑی الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت بیس افراد زخمی ہو گئے۔ جن میں سے کچھ افراد کو شدیدچوٹیں آئیں ہیں۔ ریسکیو اہل کاروں نے علاقہ مکینوں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے علاج کے لیے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top