شہ سرخیاں
Home / پاکستان / صبرکا امتحان نہ لیا جائے،حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرائے، فاروق ستار

صبرکا امتحان نہ لیا جائے،حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرائے، فاروق ستار

کراچی(مانیٹرنگ سیل) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے حکومت سے ایک سو تیس لاپتہ کارکنان کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے صبرکا امتحان نہ لیا جائے،حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرائے اور بتائے جائے کون اتنا طاقتور ہے جواداروں سے زیادہ مضبوط ہے۔ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ٹھٹھہ سے دوسال سے لاپتہ ایم کیو ایم کے کارکن نوید کی تشدد زدہ ملی ہے اور آج نوید کےگھر تعزیت کیلئے آیا ہوں۔ تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اب رحم کیا جائے اور قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، ایک سو تیس لاپتہ کارکنوں کےگھروالےشدید کرب میں مبتلاہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کرتا ہوں کہ لاپتہ کارکنان کی واپسی کے لیے اقدامات کریں، اگراس کے لئے آئین میں ترمیم کرنا پڑے تو ترمیم کریں، ورنہ ملک میں جنگل کاقانون نافذ کردیں۔ متحدہ رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ایک سو تیس لاپتہ افراد بے گناہ ہیں، انکے کےخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ انکا کہناہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پتا لگائیں کہ کون اتنا طاقتور ہے، جو کراچی سے ہمارے کارکنان کو اغوا کرکے لے جاتا ہے اور ٹھٹھہ سے لاش ملتی ہے۔ فاروق ستار نے صحافیوں کا بتایا کہ نوید سمیت ماورائے عدالت قتل کئے گئے ساتھیوں کی تعداد چونسٹھ ہوچکی ہے۔

x

Check Also

آرمی چیف کو معیشت پر بیان دینے کا حق حاصل ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ...

%d bloggers like this: