شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / رینالہ خورد : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 3افراد زخمی، حالت تشویشناک
loading...
رینالہ خورد : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 3افراد زخمی، حالت تشویشناک

رینالہ خورد : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 3افراد زخمی، حالت تشویشناک

رینالہ خورد (تحصیل رپورٹر)شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 3افراد زخمی تشویشناک حالت کے پیش نظر عقیل کو لاہور جبکہ قاسم اور ایک دوسرے زخمی کو رورل ہیلتھ سنٹر رینالہ خورد منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے واقعات کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں واقع چک نمبر 21ٹو ایل کے رہائشی عبدالقیوم کے بیٹے عبدالحکیم کی شادی کے دوران رسم حنا کی تقریب جاری تھی کہ مہمان کی جانب سے ہوائی فائرنگ جاری تھی کہ فائرنگ کی زد میں آکر عقیل قاسم اور ایک نامعلوم مہمان زخمی ہوگئے دو زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر رینالہ خورد جبکہ شدید زخمی عقیل کو تشویشنا ک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے گولی عقیل کے پیٹ سے آر پار ہوگئی تھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کر کے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top