شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / گوگیرہ: قائد اعظم ٹرافی فٹ بال ٹورنامنٹ کو بہادرنگر فٹ بال کلب نے جیت لیا

گوگیرہ: قائد اعظم ٹرافی فٹ بال ٹورنامنٹ کو بہادرنگر فٹ بال کلب نے جیت لیا

گوگیرہ(مرزا محمد انعام بیگ سے )قائد اعظم ٹرافی فٹ بال ٹورنامنٹ کو بہادرنگر فٹ بال کلب نے جیت لیا،یہ ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول صدر گوگیرہ میں منعقد ہوا جس میں ضلع اوکاڑہ کی 16ٹیموں نے حصہ لیا،یہ ٹورنامنٹ 14دن تک جاری رہا جس کے دوران انتہائی سنسی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے جن سے شایقین بے حد محظوظ ہوئے ،قائد اعظم ٹرافی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بہادرنگر فٹ بال کلب اور مغل فٹ بال کلب صدر گوگیرہ کے درمیان کھیلا گیا جسے سنسی خیز مقابلے کے بعد بہادرنگر فارم کی ٹیم نے جیت ملا،ٹورنامنٹ انتظامیہ میں محمد یار مغل ،یاسین مغل،مرزا محمد بلال صابر،مرزا شمریز اکبر خان ،محمد رضوان سندھی ،محمد شعیب،محمد شہزاد ،غلام رسول فریدی شامل تھے ،ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی جماعت اسلامی کے سابق ضلعی صدر اور امیدوار حلقہ این اے 143ڈاکٹر لیاقت علی کوثر،سینئر کالم نگار صابر مغل اور احمد سعید مغل تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ اپنے نام کرنے والی ٹیم رنز اپ ٹیم اور انتظامیہ میں انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر ڈاکٹر لیاقت علی کوثر نے کامیاب ٹیم کو کامیابی دینے کے ساتھ ایسے شاندار ایونٹ منعقد کرانے پر انتظامیہ کے کردار کو بھی بے حد سراہا،ڈاکٹر لیاقت علی کوثر نے کہا کہ ایسے کھیل ہماری نوجوان نسل کی صحت ،و تعلیم کے لئے بے حد ضروری ہیں ایسی سرگرمیاں ہمیشہ صحت مند معاشرے کا سبب بنتی ہیں ، کالم نگار صابر مغل نے قائد اعظم ٹرافی فٹ بال ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا جس کے باعث نوجوانوں کواپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملا،

error: Content is Protected!!