شہ سرخیاں
Home / علاقائی / حاصل پور:نو رکنی خطرناک ڈاکو گینگ گرفتار،مال برآمد

حاصل پور:نو رکنی خطرناک ڈاکو گینگ گرفتار،مال برآمد

حاصل پور﴿بیورو چیف پاکستان﴾نو رکنی خطرناک ڈاکو گینگ گرفتار،چار عد د موٹرسائیکل،اسلحہ، موبائل فو ن اورنقدی رقم وغیرہ برآمد۔مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق گزشتہ رات نو عدد خطرناک ڈاکو ئو ں نے اسلحہ کے زور پر حاصل پور کے مقامی صحافی ندیم خالق کی دوکان پر دھاوا بول دیا۔ اور دوکا ن پر موجود ملازمین اور ندیم خالق کے چھوٹے بھائی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نقدی رقم مبلغ175000 روپے چھن کرلے گئے تھے۔ جس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی۔ ایلیٹ فورس اور ہمراہ نفری کے مذکورا بالا ڈاکوئوں کا تعاقب کیا۔ شہر فرید کے نزدیک پل عاشق احمد کے قریبی ایک ڈیرہ پر ڈاکوئوں اور پولیس میں فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا جو کہ تقربیاً ایک گھنٹہ جاری رہا۔ آخر کار ایلیٹ فورس کے اہلکار محمد پرویز،محمد ندیم، محمد قاسم،ودیگر اور SHO تھانہ سٹی رانا علی اکبر، فیاض احمدASi ۔ اجملASI ۔اصغر علی ASI ، و نفری نے جانو کی پرواہ کیے بغیر مذکورہ بالا خطرناک ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے چار عد د موٹرسائیکل۔ جدید اسلحہ۔ موبائل فون۔ گزشتہ رات چھنی گئی نقدی رقم بھی برآمد کرلی۔ اور بتایا جاتا ہے کی ملزمان اس سے قبل ڈکیٹی راہزنی قتل و دیگر مقدمات میں اشتہاری ہیں۔ تھانہ سٹی پولیس نے خطرناک ڈاکوئوں کو حولات مین بند کرکے مقدمات درج کر لیے ہیں

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!