شہ سرخیاں
Home / علاقائی / فیصل آباد: گھریلو صارفین کا گیس لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج

فیصل آباد: گھریلو صارفین کا گیس لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج

فیصل آباد(نیٹ نیوز) فیصل آباد میں صنعتوں کو گیس کی بندش کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے، شہریوں نے ڈنڈے اٹھا کر احتجاج کیا۔غلام محمد آباد، رضا آباد، اور مرضی پورہ کے لوگوں نے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مرضی پورہ روڈ بلاک کر دی۔ مظاہرین نے ڈنڈے اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کھانے پکانے کے لئے بھی گیس دستیاب نہیں دو گھنٹے تک روڈ کو بلاک رکھا۔ ادھر صنعتوں کو گیس کی غیر معینہ مدت کے لئے بندش کے خلاف کل فیصل آباد سے فیکٹری مالکان اور مزدوروں کا قافلہ لاہور روانہ ہو گا جہاں پنجاب بھر کے صنعتکار مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

About admin

Scroll To Top