شہ سرخیاں
Home / علاقائی / سرگودھا:دن دیہاڑے مسلح ڈاکوئوں نے جیولرز شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ لیا

سرگودھا:دن دیہاڑے مسلح ڈاکوئوں نے جیولرز شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ لیا

سرگودھا﴿ تحصیل رپورٹ﴾ دن دیہاڑے مسلح ڈاکوئوں نے جیولرز شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ لیا ۔ انجمن صرافہ بازار کا پولیس کیخلاف شدید احتجاج صرافہ بازار سمیت کچہری بازار بند کرادیاپولیس کیخلاف نعرہ بازی ۔ بتایا گیا ہے کہ اندرون شہر صرافہ بازار میں واقعہ حمزہ جیولرز پر گیارہ بجے دن نامعلوم مسلح ڈاکو گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر دکاندار اور اس کے عملہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیتی سونا لوٹ لیا اور فرار ہوگئے واقعہ کے بعد انجمن صرافاں بازار نے احتجاجا دکانیں بند کردیں اور کچہری بازار میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے وہاں بھی موجود دکانیں بند کرادیں مظاہرین نے بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کا سدباب نہ کرنے پر پولیس کیخلاف سخت نعرے بازی کی اور آئی جی پنجاب ڈی آئی جی سرگودہا ریجن سے مطالبہ کیا کہ شہر بھر میں دن دیہاڑے بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں اور چوریوں کی وارداتوں کے باعث عوام عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں سرعام تاجروں اور شہریوں کو لوٹا جارہا ہے اس کے برعکس پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!