شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / فحاشی کا پرچار٬ گووندا اور شلپا شیٹی عدالت میں طلب
loading...
فحاشی کا پرچار٬ گووندا اور شلپا شیٹی عدالت میں طلب

فحاشی کا پرچار٬ گووندا اور شلپا شیٹی عدالت میں طلب

ممبئی (نمائندہ شوبز)بالی ووڈ اداکار شلپا شیٹی اور گووندا پر الزام ہے کہ انہوں نے گانے میں بھارتی ریاست بہار کو نیچا دکھانے کے لیے فحاشی کا پرچار کیا۔ بھارتی عدالت نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا اور شلپا شیٹی کو 1997ء میں ریلیز ہوئے ایک گانے کے معاملے میں طلب کر لیا ہے۔ یہ گانا بھارت میں کافی مقبول ہوا تھا۔شلپا شیٹی پر الزام ہے کہ انہوں نے گانے میں بھارتی ریاست بہار کو نیچا دکھانے کے لیے فحاشی کا پرچار کیا۔ گووندا ور شلپا شیٹی پر یہ مقدمہ ایم ایم تیواری نامی ایک ایڈووکیٹ نے درج کرایا ہے۔مقدمے میں دونوں فنکاروں سمیت18افراد کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان افراد میں فلم کے گلوکار ادت نارائن ،الکایاگنک، شاعر آنند ملند اور ہدایتکار ومل کمار سمیت دیگر شاملہیں ۔واضح رہے کہ اس کیس میں فلم کے موسیقار رانی ملک کے خلاف 5مئی 2001ء میں غیرضمانتی وارنٹ جاری کیاگیا تھا۔ عدالت نے متعدد مرتبہ ممبئی پولیس کمشنر کو گوندا اور شلپا شیٹی سمیت دیگر افراد کو حاضر کرنے کیلئے کہا تھا ۔ تاہم ملزمان حاضر نہیں ہوئے۔ اب اس کو عدالت کی خلاف ورزی سمجھتے ہوئے ممبئی کے پولیس کمشنر کوریمانڈ بھیج کر ملزموں کو18نومبر کو حاضر کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top