شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / گوجرانوالہ:بااثر افراد کاقبرستان کی جگہ پرقبضہ ‘واگذار کروایا جائے‘اہل علاقہ
loading...
گوجرانوالہ:بااثر افراد کاقبرستان کی جگہ پرقبضہ ‘واگذار کروایا جائے‘اہل علاقہ

گوجرانوالہ:بااثر افراد کاقبرستان کی جگہ پرقبضہ ‘واگذار کروایا جائے‘اہل علاقہ

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)بااثر افراد کاقبرستان اور درگاہ کی تقریباً3کنال جگہ پرقبضہ ‘واگذار کروایا جائے‘اہل علاقہ ‘تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ لدھا کے علاقہ ہمبوکی کے بااثر افراد محمد منیر‘محمد اقبال‘پسران میاں سردار ‘محمد انور‘محمد سرور پسران محمد حسین وغیرہ نے قبرستان اور درگاہ کی تقریباً 3کنال اراضی پر ناجائز قبضہ کرکے مکان اور مال مویشی کی حویلیاں تعمیر کر لی ہیں اس(قبضہ گروپ)کی پشت پناہی گاؤں کے کچھ بااثر افراد کررہے ہیں جنکا مقصد بھی قبرستان کی جگہ پر ناجائز قبضہ کرنا ہے علاقہ معززین نے متعدد بار سمجھانے کی کوشش کی کہ قبرستان کی زمین کا قبضہ چھوڑ دو مگر الٹا ان کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور الٹا کہا جاتا ہے کہ ہمارے ہاتھ اوپر تک ہیں ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا‘خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ تھوڑے عرصہ میں قبرستان کی زمین ختم ہو جائیگی‘اہلیان علاقہ نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ گروپ کے مکان اور حویلیاں گرا کر قبرستان کی زمین کو واگذار کروایاجائے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats