شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بیٹا پیدا نہ ہونے پر سنگدل باپ نے معصوم بیٹی پرکھولتا تیل پھینک دیا

بیٹا پیدا نہ ہونے پر سنگدل باپ نے معصوم بیٹی پرکھولتا تیل پھینک دیا

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) سفاک باپ کی جس نے پانچ ماہ کی بچی پرکھولتا ہوا تیل پھینک دیا۔ والدہ کے مطابق حسن بچی پر تشدد کرتا تھا۔ کئی بار یتیم خانے بھیجنے کی بھی کوشش کی۔ پولیس نے فرار ہو جانے والے ملزم کو دھر لیا۔ بیٹا پیدا نہ ہوا تو باپ کا شفقت بھرا سایہ نفرت کی آگ میں بدل گیا۔ گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں پتھر دل باپ نے بیٹا نہ ہونے کا غصہ ننھی پری پر اتاردیا۔ سنگدل باپ نے پانچ ماہ کی عائلہ پر گرم تیل انڈیل دیا۔بچی کے کپڑے اتارکر ٹھنڈے فرش پر لٹا دیا اورچہرے پر تیل گرم کرکے پھینک دیا۔ بیوی کاکہنا ہے کہ شوہر بیٹا پیدا نہ ہونے پر ناراض تھا اوربچی کو یتیم خانے بھیجنا چاہتا تھا۔ متاثرہ بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق معصوم عائلہ کا چہرہ اور جسم کا تیس فیصد حصہ جھلس گیا۔ ملزم حسن واقعے کے بعد سے گھر سے فرارہو گیا تھا جسے پولیس نے کامونکی سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نشئی ہے، بیوی سےجھگڑتا اور پیسے مانگتا تھا۔

error: Content is Protected!!