شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھارت کے 7 سفارتخانوں کی ویب سائٹس ہیک
loading...
بھارت کے 7 سفارتخانوں کی ویب سائٹس ہیک

بھارت کے 7 سفارتخانوں کی ویب سائٹس ہیک

نیودہلی(مانیٹرنگ سیل)نامعلوم ہیکرز نے یورپ اور افریقا کے 7 ممالک میں واقع بھارتی سفارتخانوں کی سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کرکے مبینہ طورپر بہت سی معلومات کو آن لائن پوسٹ بھی کردیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق یورپ اور افریقی ممالک میں قائم 7 بھارتی سفارتخانوں کی ویب سائٹس ہیک کرلی گئی ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان  وکاس سوروپ نے ویب سائٹس ہیک ہونے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ اس مسئلے کی اطلاع موصول ہوچکی ہے اور ہم اسے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ‘بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق کپوسٹکی اور کاسیمیئرز نامی ہیکروں نے ٹوئٹر پر دعوی کیا ہے کہ انھوں نے جنوبی افریقہ، لیبیا، ملاوی، مالی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور رومانیہ میں موجود انڈین سفارتخانوں کی ویب سائٹ کو ہیک کیا ہے اور بہت سی معلومات کو آن لائن پوسٹ بھی کردیا گیا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top