شہ سرخیاں
Home / پاکستان / اسلام آباد میں کشیدگی کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے،حافظ سعید
loading...
اسلام آباد میں کشیدگی کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے،حافظ سعید

اسلام آباد میں کشیدگی کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے،حافظ سعید

کراچی (مانیٹرنگ سیل) جماعت الدعوہ کے امیرحافظ سعید نے اسلام آباد میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کوبین الاقوامی سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی کشیدگی کا مقصد کشمیر کے تنازعے سے توجہ ہٹانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت الدعوہ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری کشیدہ صورت حال پر تشویش ہے،نہ حکومت تشدد کرے نہ عمران خان اسلام آباد بند کرے ،تماش بینی اور تماشے ختم کئے جائیں اور سنجیدگی اختیار کی جائے۔ اس کشیدگی کا سب سے زیادہ نقصان کشمیر کاز کو ہوگا،بھارت کو ہمارے اندرونی خلفشار سے فائدہ اُٹھانے کا موقع ملے گا اور وہ اپنا گھناؤنا کھیل جاری رکھے گا۔ امیر الدعوہ حافظ سعید نے کہا کہ کشمیریوں کی مدد ہمارا فرض ہے حکومت کے مسائل اللہ کی طرف سے سزا ہے،نوازشریف کو چاہئے تھا کہ اپنے وزیروں کو اجناس سے بھرے ٹرک لے کر کشمیر بھیجتے،نہتے کشمیریوں کو مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ انڈیا نے کوئٹہ میں را کے ذریعے اپناکام کردکھایا اور تاہم ہماری سیاسی حکومت اس افسوس ناک واقعہ کو عالمی سطح پر موثر طریقے سے اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنے کی دعوت دیں گے تو پھر سوچیں گے،اسلام آباد میں جلسہ اہلسنت والجماعت کا تھا دفاع پاکستان کا نہیں تھا اور جلسے کی انتظامیہ نے اس جلسے کے لیے باقاعدہ منظوری حاصل کی تھی۔ حافظ سعید نے کہا کہ کشمیری چار ماہ سے سڑکوں پر ہیں اب ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا فوج اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہے تا ہم سیاسی حکومت کو بھی چاہیے کہ اپنا فرض احسن طریقے سے ادا کرے۔ انہوں نے حوثیوں کی جانب سے مکہ پر حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اگرمسلمانوں کے قبلہ پر حملہ ہوتوا دنیا میں امن وامان نہیں رہے گا۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats