شہ سرخیاں
Home / علاقائی / حاصل پور:چیئرمین عشروزکوٰاۃ کمیٹی نے طالبات کے وظائف کا چیک دے دیا

حاصل پور:چیئرمین عشروزکوٰاۃ کمیٹی نے طالبات کے وظائف کا چیک دے دیا

حاصل پور﴿بیورو چیف پاکستان﴾فیاض احمد خان چیئرمین عشروزکوٰاۃ کمیٹی نے ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اولڈ کو طالبات کے وظائف202200/ روپے کا چیک دے دیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز فیاض احمد خان چیئرمین عشروزکوٰاۃ کمیٹی حاصل پور اولڈ نے سکالر شپ طالبات کے وظائف کے سلسلہ میں ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر2 حاصل پور اولڈ میڈم قمرالنسائ کو اپنے دست مبارک سے 2 لاکھ بائیس سو روپے کا چیک دیا۔ اس موقع پر ہیڈ مسٹریس قمرالنسائ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیاض احمد خان چیئرمین عشروزکوٰاۃ کمیٹی حاصل پور اولڈ کی گرلز ہائی سکول نمبر2 کی طالبات کیلئے کوشش قابل تحسین ہیں۔ ان کی اعلیٰ کارکردگی سے طالبات کی وظائف کی شکل میں مالی معاونت ہو جاتی ہیں۔اور غریب طالبات وظیفہ کی اس رقم سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں۔اور اپنے اخراجات کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں، اس سلسلہ میں ہم فیاض احمد خان اور انکی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔اور امید ظاہر کرتے ہیں۔ کی سابقہ ادوار کی طرح طالبات کے وظائف حاصل کرنے کے لئے وہ جدوجہد کرتے رہے گئے ۔ جبکہ چیئرمین فیاض احمد خان نے کہا کہ طالبات کے وظائف حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح میری جدوجہد جاری رہے گی۔اوراپنے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے24گھنٹے کھلے ہیں۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!