شہ سرخیاں
Home / علاقائی / حاصل پور: چئیرمین عشر زکوۃ کمیٹی نے طلبہ میں 100752روپے تقسیم کیے

حاصل پور: چئیرمین عشر زکوۃ کمیٹی نے طلبہ میں 100752روپے تقسیم کیے

حاصل پور(بیورو چیف پاکستان) فیاض احمد خان چیئرمین عشرہ زکوٰة کمیٹی حاصل پور اولڈ نے ہیڈ ماسٹر تاج محمد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 کو طلباءکے لئے100752 روپے کا چیک دے دیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اولڈ حاصل پور میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی فیاض احمدچیئرمین عشرہ زکوٰة کمیٹی حاصلپور اولڈ تھے۔ تقریب زیر صدارت ہیڈ ماسٹر تاج محمد منعقد ہوئی۔ تقریب میں فیاض احمد چیئرمین عشرہ زکوٰة کمیٹی نے ہیڈ ماسٹر تاج محمد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 کو مستحق طلبا کےلئے مور اسکالر شپ کی مد میں ایک لاکھ سات سو باون روپے کا چیک اپنے دست مبارک سے دیا۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر تاج محمد نے کہاکہ ہم چیئرمین فیاض خان کی مستحق طلباءکےلئے وظائف کے حصول کےلئے انکی کاوشوں اور محنت کو سراہتے ہیں طلبا کی مالی امداد اور معاونت سے مستحق طلباءتعلیم حاصل کر سکیں گے۔ اور انکی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔اس موقع پر فیاض احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمائندے جس مقصد کےلئے منتخب کے جاتے ہیں انہیں اپنے فرائض بخوبی سر انجام دینے چاہیے۔ انشاءاللہ سابقہ ادوار کی طرح طلباءلےکئے وظائف کے حصول کےلئے ہر ممکن جدجہد کی جائے گی۔ ۔اس سلسلے میں سربراہان سکول بھی تعاون کریں۔ اور محکمہ کے طلب کرنے پر طلباءفارم جمع کروائیں۔

x

Check Also

پھولنگر:علاقے میں منشیات فروشوں، ڈاکوؤں، جوئے بازوں اور جگا ٹیکس لینے والوں کا خاتمہ کردونگا، ایس ایچ او

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقے میں منشیات فروشوں،ڈاکوؤں ،جوئے بازوں،اور جگا ٹیکس لینے والوں ...

Connect!