شہ سرخیاں
Home / Uncategorized / حویلی لکھا : سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئی

حویلی لکھا : سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئی

حویلی لکھا(نامہ نگار)حویلی لکھا میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئی۔پیپلز پارٹی کے صوبائی راہنماء،منتخب چیرمین ،کونسلرز اور سینکڑوں افراد کا جرل بس سٹنڈ پر احتجاج۔وفاقی حکومت نے غیر اعلانیہ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی اور جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کی تو پنجاب بھر میں مظاہرے ہونگے۔جنرل راحیل شریف ہی پاکستان کے استحکام،سالمیت اور بقاء کی ضمانت ہیں۔میاں خرم جہانگیر وٹو ،ایم پی اے پیپلز پارٹی۔تفصیلات کے مطابق۔حویلی لکھا میں گذشتہ کئی ماہ سے سوئی نادرن گیس نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر رکھی ہے اور بار بار کی عوامی شکایات اور فریادوں کے باوجود محکمہ ہذا نے کوئی نظر ثانی نہ کی ہے جس پر حویلی لکھا و گردونواح کی یونین کونسل کے چیرمینوں،وائس چیرمینوں،کونسلرز اور سینکڑوں افراد نے ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے میاں خرم جہانگیر وٹو کی قیادت میں شدید احتجاج کیا اور جنرل بس سٹنڈ حویلی لکھا پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے میاں خرم جہانگیر وٹو نے کہا کہ میں نے سابق صدر آصف علی زرداری کے حکم پر پنجاب اسمبلی مین قرار داد پیش کی ہے کہ اگر پاکستان بچانا ہے پاکستان سے کرپشن ،بدعنوانی،لوٹ مار کو ختم کرنے کے علاوہ دہشت گعدی،افراتفری،بے انسافی کا خاتمہ کرنا ہے تو حکومت وقت کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا ہو گی مگر ن لیگ کی قیادت کچن کابینہ کو بچانے کے لیے نیب کو ،،لولا لنگڑا،،کرنے کے درپے ہے۔انہوں نے کہا کہ حویلی لکھا کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے گیس نہ آنے سے چولہے ٹھنڈے پر چکے ہیں بچے بغیر ناشتی کیے سکول جانے پر مجبور ہیں اور علاقہ بھر کی عوام کو حکمرانوں اور سوئی نادرن گیس نے ذہینی پریشانیوں میں مبتلا کر رکھا ہے ۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ میں محکمہ سوئی گیس اپنا قبلہ درست کر لے ورنہ احتجاج حویلی لکھا سے نکل کر پنجاب بھر میں پھیل جائے گا۔

x

Check Also

ٹیکسلا:مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ ہیں قیادت کی ہر کال پر لبیک کہیں گے،اسامہ قاضی

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی سے )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ واہ ...

گروپ۔۔۔ سر پھروں کا

تُرکی میں چند سر پھروں کے ایک چھوٹے سے پندرہ سو سے ...

کشمیر کارواں کا کشمیری قوم کو پیغام

کشمیر دنیا کا ایک ایسا خطہ ہے جسے جنت کہا جاتا ہے ...

ویلنٹائن ڈے،مسلمان اور دین اسلام

ایک عیسائی نے عیدالفطر ادا کی،ایک ہندو نے عید الضحی پہ قربانی ...

پانچ سال کے دوران پنجاب چوری اور ڈکیتی کے اعدادو شمار میں سرفہرست

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزارت داخلہ نے پانچ سال کے دوران ملک بھر ...