شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی دو درجے تنزلی
loading...
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی دو درجے تنزلی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی دو درجے تنزلی

دبئی (مانیٹرنگ سیل) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے لئے ایک اور بری خبر ،ٹیسٹ رینکنگ میں دو درجے تنزلی کے بعد قومی ٹیم چوتھے نمبر پر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 درجے تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آ گئی ،جبکہ کیویز نے سری لنکا سے چھٹی پوزیشن چھین لی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ ٹیموںمیں پہلا نمبر بھارت کا ہے ، انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے پانچواں نمبر جنوبی افریقہ کا ہے۔ نیوزی لینڈ نے چھٹی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ لنکن ٹائیگرز ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں ،اس فہرست میں ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top