شہ سرخیاں
Home / پاکستان / قومی سلامتی کی خبر لیک ہونا پاناما سے بڑا سکینڈل ہے : سابق چیف جسٹس

قومی سلامتی کی خبر لیک ہونا پاناما سے بڑا سکینڈل ہے : سابق چیف جسٹس

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی سکیورٹی لیکس پاناما سکینڈل سے بڑا معاملہ ہے۔ حیران ہوں ابھی تک ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا؟ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں 28 اکتوبر کو شیلنگ سے جاں بحق ہونے والے کم سن بچے کے والدین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ اتنے دن گزر گئے اس بات کی تحقیقات کیوں مکمل نہیں ہو ئیں کہ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والی قومی سلامتی میٹنگ کی معلومات ایک اخبار تک کیسے پہنچیں۔ سابق چیف جسٹس کا کہناتھا کہ پاناما کا معاملہ سب سے پہلے جسٹس پارٹی نے پارلیمنٹ میں اٹھایا لیکن سپیکر نے اعتراضات لگا کر واپس کر دیا۔ میاں نواز شریف پاناما سکینڈل کا اعتراف کر چکے ہیں یہ معاملہ انتہائی سادہ ہے۔ سابق چیف جسٹس نے کہا پاناما لیکس ایک حقیقت ہے جسے وزیراعظم نواز شریف نے خود تسلیم کیا۔ سٹیل ملز لگانے کے پیسے کہاں سے آئے؟ وزیراعظم نے یہ نہیں بتایا۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...