شہ سرخیاں
Home / پاکستان / عمران خان کا بانکی مون کو خط، بھارتی جارحیت پر ایکشن لینے کا مطالبہ
loading...
عمران خان کا بانکی مون کو خط، بھارتی جارحیت پر ایکشن لینے کا مطالبہ

عمران خان کا بانکی مون کو خط، بھارتی جارحیت پر ایکشن لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو بھارتی جارحیت پر فوری طور پر ایکشن لینے اور سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارت کی طرف سے ہونے والی مسلسل خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔ عمران خان نے اپنے خط میں پاکستانی جوانوں کی شہادت اور مسافر بس سمیت سول آبادی کو نشانہ بنائے جانے والے واقعات کا تفصیلی زکر کیا ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کو فوری طور پر جنگ بندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ عمران خان نے بان کی مون سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایل و سی، ورکنگ باونڈری اور مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھیجا جائے جسے عرصہ دراز سے بھارت اجازت نہیں دے رہا، اپنے خط کے متن میں عمران خان نے جموں کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک عرصے سے التواء کا شکار ہے جس پر فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے دونوں ایٹمی ریاستوں کی سرحدوں پر کشیدہ صورتحال اور خطے کے امن پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats