شہ سرخیاں
Home / پاکستان / اقتدار میں آئے تو کرپشن فری پاکستان کا خواب پوراکرینگے: عمران خان
loading...
اقتدار میں آئے تو کرپشن فری پاکستان کا خواب پوراکرینگے: عمران خان

اقتدار میں آئے تو کرپشن فری پاکستان کا خواب پوراکرینگے: عمران خان

کالام(مانیٹرنگ سیل)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کہتےہیں وفاقی حکومت ساری ترقی اشتہاروں میں کررہی ہے۔اقتدارمیں آئےتوکرپشن فری پاکستان کاخواب پوراکریں گے۔عمران خان نےکالام میں چوراسی میگاواٹ کےہائیڈرو پروجیکٹ منصوبےکاسنگ بنیادرکھ دیا۔ تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواحکومت نےسستی ترین پن بجلی کی پیداوارکی جانب ایک اوربڑاقدم اٹھالیا۔ تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نےکالام میں چوراسی میگاواٹ استعدادکےپن بجلی منصوبےکاسنگ بنیادرکھ دیا۔ افتتاح کے بعد تقریب سےخطاب کرتےہوئےکپتان نےہمیشہ کی طرح ن لیگ پرسیاسی گولہ باری شروع کردی۔ان کاکہناتھان لیگ ساری ترقی اشتہاروں میں کررہی ہے۔ کرپشن کی وجہ سےملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی۔ عمران خان نےکہاکہ پنجاب میں جرائم بڑھ رہے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں کم ہو رہے ہیں۔لاہورمیں مال روڈ پر ن لیگ کے ایم پی اے کو لوٹ لیا گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین  کاکہناتھاکہ کرپشن کے خلاف احتجاج ہمارا حق تھا ، تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس کی شیلنگ اور پکڑدھکڑ غیرقانونی تھی۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top