شہ سرخیاں
Home / پاکستان / عمران خان نے دھرنے کے لئے پارٹی کارکنوں سے چندہ دینے کی اپیل کردی
loading...
عمران خان نے دھرنے کے لئے پارٹی کارکنوں سے چندہ دینے کی اپیل کردی

عمران خان نے دھرنے کے لئے پارٹی کارکنوں سے چندہ دینے کی اپیل کردی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کے لئے پارٹی کارکنوں سے چندہ دینے کی اپیل کردی۔ انکا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے لئے فیصلہ کن وقت ہے ہر کارکن حصہ ڈالے اور کم از کم سو روپے چندہ دے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کارکنوں سے اسلام آباد میں دھرنے کے لئے چندے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام کارکن پارٹی کو فنڈ دیں۔ ان کاکہنا ہے کہ کرپٹ مافیا ہرادارہ تباہ کرچکا ہے اور مزید ادارے تباہ کرے گا۔ جس سے مقابلہ کرنے کے لئے ہم سب اسلام آباد میں جمع ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا ہے کہ جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دے گا، ہم اسلام آباد میں رہیں گے۔ نوازشریف خود کو احتساب کے لئے پیش کریں یا استعفیٰ دیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک بار احتساب کا عمل شروع ہوگیا تو ملک سے کرپشن کے کینسر کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats