شہ سرخیاں
Home / پاکستان / دونومبرکاسیاسی میچ؛کپتان کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایت
loading...
دونومبرکاسیاسی میچ؛کپتان کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایت

دونومبرکاسیاسی میچ؛کپتان کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایت

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف نے دھرنے کے خلاف ن لیگ کی مہم کے مقابلے کیلئے نئی حکمت عملی تیارکرلی۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کوحکومت کی طرف سے غلط پروپیگنڈے کے سامنے کھڑے ہونے کی ہدایت کردی۔ دو نومبرکو اسلام آباد کے میدان میں کپتان کے سیاسی میچ کیلئے کھلاڑیوں کی تیاریاں تیزترہو گئیں۔ بنی گالا میں لگنے والی اہم بیٹھک  میں کپتان نے ہدایت کر دی کہ کوئی بھی رکاوٹ احتجاج سے روکنے نہ پائے۔  لیگی ورزا کے بیانات کا ہر فورم پر جواب دیا جائے گا۔ کپتان کے خلاف حکومتی پروپیگنڈے کا جواب کیسے دیا جائے اور دھرنے کی کامیابی کیلئے کیا کیا جائےَ ان سوالوں کے جواب میں عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹریٹیجک اجلاس میں حکمت عملی تیار کر لی گئی ۔میڈیا انچارج افتخار درانی نے کپتان کو ن لیگ کی مہم سے نمٹنے سے متعلق بریفنگ دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کیا کہ دو نومبر کو اسلام آباد ہر صورت بند ہو گا، انہوں نے  رہنماؤں کو ہدایت کی کہ حکومتی وزرا کے بیانات کا ہر فورم پر جواب دیا جائے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دھرنے سے قبل میڈیا اسٹریٹیجک کمیٹی کپتان کو روزانہ رپورٹ دے گی۔ اہم  اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور شیرین مزاری سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top