شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیراعظم اور انکے خاندان کی چوری بے نقاب ہونیوالی ہے، عمران خان
loading...
وزیراعظم اور انکے خاندان کی چوری بے نقاب ہونیوالی ہے، عمران خان

وزیراعظم اور انکے خاندان کی چوری بے نقاب ہونیوالی ہے، عمران خان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) تحریک انصاف نے پانامہ پیپرز سے متعلق سپریم کورٹ میں اپنا کیس بھرپور انداز میں لڑنے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کی چوری بے نقاب ہونیوالی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جہانگیر ترین، نعیم الحق، علی زیدی، فیصل جاوید خان، اسحاق خاکوانی، علیم خان اور شیرین مزاری سمیت کراچی اور لاہور سے پارٹی رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز معاملے پر کیس سے متعلق مشاورت کی گئی، جبکہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو بھرپور انداز میں پانامہ لیکس پر اپنا موقف اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top