شہ سرخیاں
Home / پاکستان / اگر نوازشریف بے قصورتھے تو اسمبلی میں ثابت کرتے : عمران خان
loading...
اگر نوازشریف بے قصورتھے تو اسمبلی میں ثابت کرتے : عمران خان

اگر نوازشریف بے قصورتھے تو اسمبلی میں ثابت کرتے : عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی نے قطری خط کا مذاق اڑایا ہے نواز شریف اگر بے قصور تھے تو اسمبلی میں ثابت کرتے پارلیمنٹ میں نواز شریف نے جھوٹ بولا ایک کے بعد دوسری ڈیڈ سامنے لائی جا رہی ہےاس دوسری ڈیڈ کا سچ بھی جلد سامنے آ جائے گا۔ بنی گالا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاناما لیکس کے حوالے سے عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف اور اُن کے خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کپتان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قطری شہزادے کا کوئی تذکرہ نہیں تھا عوام نے اس خط کا مذاق اُڑیا ہے ۔ عمران خان نے مریم نواز اور حسن نواز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جواب دیں پیسہ کہاں سے آیا۔  کھلاڑیوں کے کپتان نے کہا کہ ایک کے بعد دوسری ڈیڈ سامنے آ رہی ہےیہ جھوٹ بھی جلد پکڑا جائے گا ۔ اس سے پہلے عمران خان اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے بات ہونا اچھی بات ہے لیکن ٹرمپ کا خط بھی نوازشریف کو نہیں بچا پائے گا ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے فیصلہ کن وقت ہے

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top