شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نئے چیئرمین نیب نے قمر زمان جیسا کام کیا تو عوامی ردعمل آئیگا

نئے چیئرمین نیب نے قمر زمان جیسا کام کیا تو عوامی ردعمل آئیگا

ڈی آئی خان(مانیٹرنگ سیل) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نیب چیئرمین کی تقرری میں ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، ہم نئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی کارکردگی دیکھیں گے، انہوں نے احتساب کیا تو پذیرائی ملے گی لیکن قمر زمان جیسا کام کیا تو عوامی ردعمل آئے گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ پچھلے چیئرمین نیب قمرزمان نے آصف زرداری اور اسحاق ڈار کو بچایا، جبکہ نواز شریف کو بھی بچانے کی کوشش کی۔ عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پپیلزپارٹی کرپٹ لوگوں کو بچانا چاہتی ہیں، دونوں جماعتوں کے درمیان مک مکا کی سیاست چل رہی ہے۔ بڑے ڈاکوؤں کو بچانے کی کوشش کی تو سڑکوں پر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ پر خود کرپشن کے کیسز ہیں۔ ڈینگی کے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف پہلے جواب دیں لاہور میں ڈینگی سے کتنے لوگ مرے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی جب پیدا ہوتا ہے تو اس وقت کنٹرول کرنا چاہیے، ڈینگی پھیل جائے تو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ڈینگی کو کس طرح کنٹرول کرنا ہے اب ہم سیکھ گئے، آئندہ ڈینگی کے خلاف بھرپور تیاری کریں گے۔

error: Content is Protected!!