شہ سرخیاں
Home / پاکستان / زرداری،گیلانی اور نواز شریف کو پیسہ بنانے کی فکر رہتی ہے:عمران

زرداری،گیلانی اور نواز شریف کو پیسہ بنانے کی فکر رہتی ہے:عمران

اسلام آباد(ڈیسک نیوز)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری،گیلانی اور نواز شریف کو پیسہ بنانے کی فکر رہتی ہے،ایسے لوگوں کی راتوں کی نیند اڑ گئی ہے۔اسلام آباد میں اپنی کتاب ” میں اور میرا پاکستان” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ابھی تک پولٹیکل کلاس انہیں سمجھ نہیں سکی۔ پولٹیکل کلاس اور ان کی سوچ میں فرق ہے۔عمران خان نے کہا کہ انہیں وزارت کا لالچ نہیں۔ پہلی بار ضیاءالحق نے پیشکش کی، نواز شریف نے دو بار وزارت پیش کی جبکہ مشرف نے بھی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی لیکن ان کی اور مشرف کی سوچ میں فرق تھا۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں اسلام کے حوالے سے نوجوانوں میں کنفیوژن ہے۔ کوئی اسلام کی بات کرے تو اسے مُلا کہا جاتا ہے، جبکہ کوئی جینز پہنے تو مولانا اسے دہریہ کہہ دیتے ہیں۔

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!