شہ سرخیاں
Home / امتیاز علی شاکر / عورت دور قدیم سے وینا ملک تک

عورت دور قدیم سے وینا ملک تک

وہ مرد جو پیدا ہوتے ہی عورت کے سامنے رونے لگتا ہے وہ مردعورت کو کیا حقوق دے گا ۔جسے اس دنیا میں آنے کے لیے ایک عورت کی ضرورت ہوتی ہے۔وہ مرد جسے اپنی نسل آگے چلانے کے لیے کبھی کبھی ایک سے بھی زیادہ عورتوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ مرد کیوں یہ بات بھول جاتا ہے کہ جس نے اسے نو ماہ تک اپنے پیٹ میں پالا ۔اور پھر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر اسے جنم دیا ۔وہ عورت ہی ہے جو اپنی تمام تر خواہشات کو زندہ دفن کرکے رات دن مرد کی بے لوث خدمت کرتی ہے ۔ جب اللہ تعالیٰ نے عورت کوپیدا کرنے سے پہلے ہی اس کی فطرت میں شرم وحیائ پیدا فرما کر عورت کو ماں ،بیٹی ،بہن اور بیوی کے رشتے میں مرد کو ایسا تحفہ دیا ہے جس کا کوئی متبادل نہیں اور نہ ہی مردکا وجود عورت کے وجود کے بغیر باقی رہ سکتا ہے۔لیکن افسوس کہ دور قدیم سے دورجدید تک عورت مظلوم ہی رہی ۔یہ بات سچ ہے کہ عورت میں بھی کچھ خامیاں ہیں ۔کیونکہ عورت میری ماں بھی ہے میری بہن بھی ہے اور بیوی بھی ہے اس لیے عورت کی کردار کشی نہیںکروں گا اور نہ ہی عورت کی خامیاں گنوائوں گا۔ میں عورت کی ان خامیوں کا ذمہ دار بھی مرد کو ہی سمجھتا ہوں ۔ کیونکہ یہ معاشرہ مردوں کا ہے اس لیے معاشرے میں پیدا ہونے والے اچھے یا برے کرداروں کی ذمہ داری بھی مرد پر ہی عائدہوتی ہے۔لیکن دورجدید میں سب سے بڑا لمحہ فکریہ ، یہ ہے کہ اگر کبھی کو ئی عورت اچھااور قابل فخر کارنامہ سرانجام دیتی ہے تو اس کا سہرا بھی مرد کے سر ہوتا ہے کیونکہ مرد نے اسے اس کا موقعہ فراہم کیا ابھی اس معصوم نے اپنی ماں کے وجود سے باہر کی دنیامیں چند سانسیں ہی لی تھیں۔ وہ بالکل تندرست اور توانا تھی ۔ابھی اسے مذہب ،ذات پات ،رنگ ونسل، خاندانوں اور فرقوں کی تقسیم کے بارے میں کوئی علم نہ تھا ۔ابھی تو اس نے ہنسنا بھی نہیں سیکھا تھا ابھی تو اسے بس رونا آتا تھا اور نہ ہی اسے اپنی جنس کا کچھ علم تھالیکن اس کی قسمت میں زندہ دفن ہونالکھا تھا کیونکہ وہ جس دور میں پیدا ہوئی تھی وہ دور جہالت تھاجب بیٹی کو ایک گالی سمجھا جاتا تھااور اسے زندہ رہنے کا کوئی حق نہ تھاایسے میں اگر اسے علم ہوتا کہ اس کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کردیا جائے گا اور علم کے ساتھ اگراسے اختیار بھی ہوتا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی جنس منتخب کرلے تو شاید وہ کبھی بھی عورت ہونا پسند نہ کرتی اسے کیاپتہ تھا کہ وہ کس زمانے میں پیدا ہو رہی ہے ۔جی قارئین یہ حالات تھے اسلام سے پہلے کے جب عربوں میں بیٹی کو زندہ ہی دفن کردیا جاتا تھا لیکن پھر جب اللہ تعالیٰ نے ہمارے دین میں عورت کو وہ مقام دیا جس کی وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک حقدار تھی ۔اسلام نے عورت کو نہ صرف جینے کا حق دیا بلکہ دنیا میں پہلی مرتبہ بیٹی کو وراثت کا حقدار بنا کر اسے معاشرے میں با عزت فرد ہونے کامقام عطا کیا ۔ مگر یاد رہے یہ حق صرف اسلام نے دیا اور انسانوں پر اللہ کا احسان ہے ۔عور ت مغرب میں پیدا ہو یا مشرق میںکسی بھی معاشرے نے سوائے اسلام کے عورت کو انسان ہونے کا درجہ نہیں دیا ۔ عورت کے وجود سے کائنات کا حسن باقی ہے ۔ماں بھی ہے ۔عورت بہن بھی ہے ۔عورت بیوی بھی ہے اور عورت بیٹی بھی ہے خواتین کے موضع پر اتنا لکھا جا چکا ہے کہ قلم اٹھاتے ہو ئے محسوس ہوتا ہے شاید اب کچھ باقی نہیں رہا ۔لیکن وینا ملک کا نیا سکینڈل سامنے آنے کے بعد جو انڈیا کے ایک رسالے میں ویناکی عریاں تصاویر کی اشاعت کے بعد منظر عام پر آیا ۔میں اپنے آپکو اس موضع پر لکھنے سے نہیں روک سکا ۔اس موضع پر مزید بات کرنے سے پہلے میں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ میرے نزدیک مرداورعورت دونوں ہی انسان ہیں ۔ عورت خوار ہو یا مرد خوار ہو خواتین کے حقوق کی پامالی تو اسلام سے پہلے بھی ہوتی تھی لیکن جب اسلام نے عورت کے حقوق کو تسلیم کیا تو دنیا کا وہ پہلا معاشرہ وجود میں آیا جس نے عورت کو عزت اور وقاردیا جو کہ اس کا حق تھا۔ جدت پسندی اور آزاد خیالی کے اس دور میں ہم انسانیت کے اصول بول چکے ہیں۔ دنیا کا کوئی مذہب بھی انسانیت کی تذلیل نہیں کرتاجس معاشرے میں ماں بیٹی اور بہن کی عزت محفوظ نہ رہے وہاں ایک وینا ملک پیدا نہیں ہوتی بلکہ وہاں ہرقدم پر ایسے کردار ملتے ہیں۔وینا ملک ایک عورت ہے میں اسے آج کسی بھی مذہب کی نظر سے نہیں دیکھتا صرف انسانیت کی نظرسے دیکھوں تو پھر بھی وینا بھی اسی حوا کی بیٹی ہے جو میری بھی ماں ہے۔ ایسی ہی حوا کی ایک بیٹی نے نوماہ تک مجھے اپنے وجود میں پالا ۔پھر جب میں دنیا میں آیا تو مجھے رونے کے سوا کچھ نہیں آتا تھااسی حوا کی بیٹی کو اللہ تعالیٰ نے میرے زندہ رہنے کا سامان کیا اللہ تعالیٰ نے جس جسم سے مجھے رزق عطا کیا کیوں میں اسی وجود کو تماشا بناتا ہوں ۔مجھے کیوں شرم نہیں حالانکہ اسلام نے ہمیں حیا کا درس دیا ہے ہمیں اپنی نظروںکو نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے اور ہمارے آقاöنے ہمیںعذاب سے ڈرایا کہ جو اپنی آنکھو ں کوحرام ﴿بدنگاہی﴾ سے پر کرے گا بروز قیامت اس کے آنکھو ں میںآگ کی سلائیاں ڈالی جائیں گی مگر اگر ہم سب اپنا محاسبہ کریں کہ ہم اس حد یث مبارکہ پر کتنا عمل کرتے ہیں فلمیں ڈرامے اور بے پردہ عورت کو دیکھنا ہمارا شعور بن چکا ہے عورت بچاری ہماری خواہش پوری نہ کرے توکیا کرے حیائ تو ہمارے مردوں کی ختم ہو چکی ہے اگر ہم سوچیں کہ ہر کام میں ہم عورت کو ہی استعمال کیوں کرتے ہیں تو یقینا ہمارے سامنے ہماری بہت ساری خامیاںآئیںگی مثلا ٹیلی ویژن کی ہر Advertisement ] ]>

x

Check Also

یہ غیرت تونہیں

جو غیرت بہن بیٹی کی عمربلوغت کی حدودسے گزرکربزرگی کے جنگل میں ...

شب قدر،دامن کوپھیلااوربھی کچھ مانگ

رمضان المبارک کا مہینہ رحمت، حسنات و برکات کا مجموعہ ہے، ماہ ...

ننھے پھول

اولادایسی نعمت ہے جسکی محبت،پرورش،روشن مستقبل کی فکر اکثرانسان والدین جیسی رحمت ...

شیر،شکاری یاکھلاڑی

الیکشن 2018ء سے قبل جمہوری باغ میں پھولوں کے کھلنے اورخوب مہکنے ...

فیصلہ آنا ابھی باقی ہے

کئی دفعہ کاذکرہے چوروں کاایک گروپ وارادت میں مصروف تھاکہ دوسرابھی اُسی ...