شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / بھارت کا افغانستان کو دفاعی شعبے میں تعاون فراہم کرنے کا اعلان
loading...
بھارت کا افغانستان کو دفاعی شعبے میں تعاون فراہم کرنے کا اعلان

بھارت کا افغانستان کو دفاعی شعبے میں تعاون فراہم کرنے کا اعلان

نئی دہلی(مانیٹرنگ سیل)بھارت کا افغانستان کو معاشی امداد کے ساتھ ساتھ دفاعی طور پر بھی مضبوط کرنے کا فیصلہ۔فوجی ہیلی کاپٹر اور ٹرانسپورٹ طیاروں کے پرزے فراہم کئے جائیں گے تفصیلات کے مطابق بھارت ایک بار پھر افغانستان کی مدد کو آ گیا۔اور بھارتی حکومت نے افغانستان کو معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ دفاعی میدان میں بھی خوب مدد کی یقین دہانی کرادی ہے اس سلسلے میں دو بھارتی فوجی تکنیکی ٹیموں نے افغانستان کا دورہ کیا ہے ٹیم نے افغانستان میں موجود 40 روسی ساختہ ہیلی کاپٹروں اور ٹرانسپورٹ طیاروں کا معائنہ کیا۔ذرائع کے مطابق بھارت افغانستان کو اضافی پرزہ جات اور دیگر عسکری امداد میں جلد اضافہ کرے گا۔اس حوالے سے امرتسر میں رواں ہفتے چھٹی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران روس کے ساتھ مل کرایک سہہ فریقی فریم ورک طے پانے کا بھی امکان ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top