شہ سرخیاں
Home / سائنس و آئی ٹی / پاسپورٹ بھول گئے،آئی پیڈ توہےنا

پاسپورٹ بھول گئے،آئی پیڈ توہےنا

سرحد عبور کرنے کے دوران پاسپورٹ بھول جانے کا مطلب واپس گھر جانا ہی ہوتا ہے مگر ایک کینیڈین شخص نے اپنے آئی پیڈ سے اس مشکل کا حل نکال لیا۔

مارٹن نامی یہ شخص امریکہ کی سرحد پر پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ وہ پاسپورٹ تو گھر ہی بھول آیا ہے، مگر اس موقع پر آئی پیڈ نے اس کی مدد کی۔

اس نے گھر جا کر واپس آنے کے طویل سفر کی بجائے آئی پیڈ میں موجود اپنے پاسپورٹ کی اسکین شدہ نقل سرحدی حکام کو دکھانے کا فیصلہ کیا۔

اگرچہ امریکی اہلکار آئی پیڈ کو چلانا نہیں جانتے تھے مگر اسکین شدہ نقل اور ڈرائیونگ لائسنس نے مارٹن کو اپنی منزل تک پہنچا ہی دیا۔

About admin

  • ALi hassan

    it is very good idea but it still create some new security problems

Scroll To Top