شہ سرخیاں
Home / علاقائی / سرگودھا:مسیح نوجوان نے اسلام قبول کرلیا

سرگودھا:مسیح نوجوان نے اسلام قبول کرلیا

سرگودھا﴿تحصیل رپورٹ﴾ مسیح نوجوان نے اسلام قبول کرلیا تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ کے رہائشی مرکز مسیح نے گذشتہ روز ماڈل مدرسہ مدینہ غوثیہ کمپنی باغ کے منتظم مفتی محمد رشید کے سامنے قبول اسلام کرتے ہوئے اپنا پرانا مذہب چھوڑنے کا اعلان کیا اس موقع پر مفتی محمد رشید نے مرکز مسیح کا نیا اسلامی نام محمد احمد رضا رکھا اور اس کے حق میں دعائے خیر کی ۔اس موقع پر محمد احمد رضا نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر حلقہ بگوش اسلام ہوا ہوں اور انشائ اللہ اپنے اس فیصلے پر کاربند رہوں گا۔ اس موقع پر انسپکٹر محمد اسلم ‘نوید اسلم کی کوششوں سے اور دین اسلام کے شرعی نظام سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا ہے اس موقع پر انسپکٹر اسلم اور نوید اسلم نے بھی اسلام قبول کرنے پر محمداحمد رضا کو مبارکباد پیش کی اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے ثابت قدمی کی دعا کی۔

About admin

Scroll To Top