شہ سرخیاں
Home / پاکستان / اسلام آباد: آئین اور قانون کی بالادستی عدلیہ کے فیصلے ماننے میں ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد: آئین اور قانون کی بالادستی عدلیہ کے فیصلے ماننے میں ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہےکہ آئین اور قانون کی بالادستی عدلیہ کے فیصلے ماننے میں ہے۔وہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے نہ ماننے کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا ہورہے ہیں، ان بحران کا حل جمہوری طریقے سے نکالیں گے۔ احسن اقبال نے کہا ہےکہ ملک میں جمہوری تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے اور ملک کو درپیش مسائل کا فوری حل انتخابات ہے۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے لئے مستند ووٹر لسٹوں کا ہونا ضروری ہے جب کہ آزاد الیکشن کے لئے اتفاق رائے سے الیکشن کمشنر لگایا جائے۔

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!