شہ سرخیاں
Home / پاکستان / سوئس حکام کو خط لکھنا چاہئے،اعتزاز

سوئس حکام کو خط لکھنا چاہئے،اعتزاز

لاہور(ڈیسک نیوز)پاکستان میں عدلیہ بحالی تحریک کے سرخیل اور حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہےکہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ سوئس حکومت کو خط لکھنا چاہئے۔پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوئس حکام  کو خط لکھنے کے حوالے سے میں اپنے قانونی موقف پر قائم ہوں۔ ویانا کنونشن کے تحت صدر آصف علی زرداری کو سوئٹزر لینڈ میں بھی استثنیٰ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر کو استثنیٰ حاصل ہے جب کہ صدر کے مواخذے کی تحریک آئینی ہے اور اس سے جمہوریت کو نقصان بھی نہیں ہوگا۔اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے سینیٹ کی رکنیت کے لئے پارٹی کو درخواست دی ہے، عدلیہ اور حکومت کےدرمیان رابطے کا کوئی کام نہیں کررہا اور نہ ہی میرے پاس ملکی حالات ٹھیک کرنےکا کوئی فارمولا ہے۔

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!