شہ سرخیاں
Home / پاکستان / سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی84ویں سالگرہ جاپان کے شہر یاشیوکراچی ریسٹورنٹ میں انعقاد کی گئی

سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی84ویں سالگرہ جاپان کے شہر یاشیوکراچی ریسٹورنٹ میں انعقاد کی گئی

جاپان ﴿ نومی خان﴾ قائد عوام اور سابق وزیراعظم پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 84ویں سالگرہ کاریسٹورنٹ میںانعقادکی گئی۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے صدر چوہدری ارشاداحمد ، پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہد مجید ،عثمان خان، راشد علی ، انعام الحق اور دیگر کئی مہمانوں نے شرکت کی اور ذوالفقار علی بھٹو کے عظیم جذبوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے صدر چوہدری ارشاداحمدنے ذوالفقارعلی بھٹو کے عظیم کارناموں کی عظیم مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جو پاکستان مثالی ملک ہے وہ درحقیقت ان کے مرہون منت ہے۔ ناصرف جاپان میں پاکستان کی عوام بلکہ پورے پاکستان میں آج ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 84ویں سالگرہ اسی جذبے کے تحت منائی جارہی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے مرکزی سیکرٹری شاہدمجید نے کہا کہ آج جو جذبہ میں جاپان میںا ور پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کے حوالے سے جو جوش و خروش دیکھ رہا ہوں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کی غیور عوام ، پاکستان کے عظیم لیڈر کی زندگی کو اور اس کے کارناموں کو تاحیات یادرکھے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر قائدین عثمان خان سواتی نے بھی ذوالفقار علی بھٹو شہید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کئی اہم پہلو ان کی زندگی کے حوالے سے روشناس کرائے۔

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!