شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / چیئرمین نیب کے لیے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نام پر اتفاق

چیئرمین نیب کے لیے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نام پر اتفاق

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) حکومت اور اپوزیشن نے آئندہ چیئرمین نیب کے لیے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نام پر اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ چیئرمین نیب کے لیے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مختلف نام سامنے آئے جس کے بعد وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے غور و خوض کر کے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت میں چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے 2 سے تین ناموں پر کئی بار بات کی گئی تھی، حکومت کو باور کراویا ہے کہ چیئرمین نیب کے لیے دیانت دار شخص کا ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کا عہدہ آنے والے وقت کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، دعا گوء ہوں کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سرانجام دیں۔چیئرمین نیب کے لیے حکومت کی جانب سے آفتاب سلطان، جسٹس ریٹائرڈ چوہدری اعجاز اور جسٹس ریٹائرڈ رحمت جعفری کے نام سامنے آئے جبکہ اپوزیشن نے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کے نام پیش کیے تھے۔ اپوزیشن کی جانب سے چئیرمین نیب کے لیے پیش کیے گئے ناموں میں تحریک انصاف کی مشاورت شامل تھی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان نے محمود رضوی ایڈوکیٹ کا نام دیا تھا۔

error: Content is Protected!!