شہ سرخیاں
Home / پاکستان / عمران خان کا یوم تشکر کا اعلان قوم کو بے وقوف بنانہ ہے: جاوید ہاشمی
loading...
عمران خان کا یوم تشکر کا اعلان قوم کو بے وقوف بنانہ ہے: جاوید ہاشمی

عمران خان کا یوم تشکر کا اعلان قوم کو بے وقوف بنانہ ہے: جاوید ہاشمی

ملتان (بیورو رپورٹ) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کا یوم تشکر کا اعلان قوم کو بے وقوف بنانے کے مترادف ہے، کہتے ہیں کہ برہان انٹر چینج پر اگر تیسری قوت ایک کنٹینر کو گرادیتی تو حکومت گر جاتی۔ ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خود کو عقل مند نہ سمجھیں، وہ ایک بار پھر اپنے موقف سے پیچھے ہٹے ہیں، یہ یوم تشکر نہیں یوم تضحیک ہے، اب انہی اسمبلیوں سے احتساب کے قوانین بنوائے جانے چاہیئں۔ جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے سے لوگ اسلام آباد نہیں پہنچ سکے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی تقریر نے ولی خان اور غفار خان کی تقریریں بھلادیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں، وزیراعظم نواز شریف کو پانامہ لیکس پر جواب دینا ہوگا۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top