شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی
loading...
سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی

سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی

جدہ (مانیٹرنگ سیل)سعودی عرب میں جاری بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی جس کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد سترہ ہوگئی۔ سعودی عرب میں غیر متوقع بارش نے کئی علاقوں تباہی مچادی ہے شدید بارشوں کے بعد مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد سترہ ہوگئی اس کے علاوہ ٹریفک حادثات اور بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں ریسکیو حکام نے مکہ ریجن، ریاض، جازان، تبوک اور مشرقی صوبے میں سیلاب میں پھنسے تین سو افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے دو دن سے جاری بارشوں اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور سڑکیں تباہ جبکہ کئی شہروں میں نکاسی آب اور مواصلاتی رابطوں کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے سعودی حکام نے شہریوں اور تارکین وطن سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران غیرضروری طورپرگھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top